Live Updates

عمران خان نے جھوٹ بولنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ دیئے ، عوام جلد مسترد کریں گے ،

جلد آپ دوبارہ کنٹینر پر ہونگے‘مریم اورنگزیب پچھلے پانچ سال عمران خان کنٹینر پر تھے ،نوازشریف ،شہباز شریف دہشتگردی ، بجلی اور موٹر وے بنا رہے تھے جنکے آج آپ فیتے کاٹ رہیں عمران صاحب اپوزیشن آپکی نالائقی ،عوام دشمن ذہنیت کیخلاف اکٹھی ہو رہی ہے، ہم آپکو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے‘ترجمان مسلم لگ (ن)

پیر 25 مارچ 2019 18:05

عمران خان نے جھوٹ بولنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ دیئے ، عوام جلد مسترد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ دیئے ، عوام جلد مسترد کریں گے اور جلد آپ دوبارہ کنٹینر پر ہوں گے ، قوم کو بتائیں کہ پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے اور نوازشریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کی دہشتگردی ، بجلی اور موٹر وے بنا رہے تھے جن کے آپ آج فیتے کاٹ رہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پچھلے پانچ سال آپ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، اب بھی صرف انکا خوف آپ پر طاری ہے۔ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی نالائقی اور عوام دشمن ذہنیت کے خلاف جیسے اکٹھی ہو رہی ہے، آپ جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ رہے ہیں،عمران صاحب آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں لیکن ہم آپ کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ۔

(جاری ہے)

قوم آپ کو آپکی نالائقی ، نا اہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی انشااالہ اور آپ خود جلد کنٹینر پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے،عمران خان صاحب اپوزیشن نہیں آپ کو عوام دشمن پالیسیوں اور نالائقی کی وجہ سے پوری عوام رو رہی ہے ۔عمران صاحب اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں ۔

عمران صاحب اب آپ این آر او این آر کی جھوٹی رٹ لگا کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ،قوم کو بتائیں آپ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دے چکے ہیں ۔عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کیوں نہیں شروع کرواتے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے اور نوازشریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کی دہشتگردی ، بجلی اور موٹر وے بنا رہے ہیں جن کے آپ فیتے کاٹ رہیں ،عمران خان صاحب نوازشریف اور شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے بنائے ہوئے کسی ایک پراجیکٹ اور منصوبے کا نام بتائیں ،عمران صاحب آپ کو نوازشریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے آپ تو ان جیسی ایک میٹرو نہیں بنا سکے ۔

قوم کو بتائیں کہ آپ نے ساڑھے تین سو ڈیمز بنانے تھے، خیبر پختونخواہ کی بجلی بھی نوازشریف اور شہباز شریف نے پوری کی ،قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کی میٹرو آپ کی نالائقی کی وجہ سے ایک کھرب سے زیادہ پہنچ چکی ہے ،قوم کو بتائیں کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،قوم کو بتائیں کہ جب میں پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر کررہا تھا تو شہبازشریف خیبرپختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈالوجی ، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ ، پی کی ایل آئی ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور برن سنٹرز ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرجیکل ٹاور میو ہسپتال ، ملتان کڈنی ٹرانسپلانٹ ، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جیسے کئی ہسپتال نواز شریف اور شہباز شریف نے بنائیں ہیں۔ لیکن آپ پانچ سالوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت بھی مرمت نہیں کراسکے ،قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اکتالیس ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ کا جھوٹ بولا تھا اور جعلی اندراج کا حکم آپ نے دیا تھا ،قوم کو بتائیں کہ چھ ماہ میں ہم نے 3000 ارب قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے،قوم کو بتائیں کہ جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد کے قریب آگیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ گزشتہ چار سال میں سب سے بڑا افراط زر8.5 فیصد پی ٹی آئی کی نالائقی کا ثبوت ہے،یکس وصولیوں میں ریکارڈ 485.9 ارب روپے خسارے کا قوم کو جواب دیں ،قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے،قوم کوبتائیں کہ گردشی قرض ہر روز ایک ارب 7کروڑ70 روپے بڑھ رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات