شہباز گل سیاسی بونا ہے ،مریم نواز کا نام لیکر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے‘طلال چوہدری

ملک میں جمہوریت اور آمرانہ ادوار کے بعد پہلی بارجھوٹی حکومت کا دور دورہ ہے‘مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 25 مارچ 2019 18:05

شہباز گل سیاسی بونا ہے ،مریم نواز کا نام لیکر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل جھوٹے بیان جاری نہ کرتے تو ان کا ٹوئٹر اکائونٹ بند نہ ہوتا،محترمہ مریم نواز صاحبہ کا حوالہ دے کرنوکری پکی کرنے کی کوشش نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل سیاسی بونا ہے اور مریم نواز شریف صاحبہ کا نام اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ،کوئی مسئلہ ہے تو ٹویٹر کسے رابطہ کریں، بونگیاں نہ ماریں ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اس حکومت کا کسی اور پر بس چلتا نہیں اس لئے صرف نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور اپوزیشن کے خلاف بیان دینا ہی ان کی حکومت اور ترجمانی ہے،جیسا جھوٹا وزیراعظم ویسے ہی اس کے جھوٹے ترجمان بھی ہیں ، ملک میں جمہوریت اور آمرانہ ادوار کے بعد پہلی بارجھوٹی حکومت کا دور دورہ ہے۔