یوتھ فیسٹول،بیڈمنٹن چمپئن شپ پولیس کے طاہر خان نے جیت لی

پیر 25 مارچ 2019 18:31

یوتھ فیسٹول،بیڈمنٹن چمپئن شپ پولیس کے طاہر خان نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) یوم پاکستان تقریبات کے حوالے سے منعقدہ یوتھ فیسٹول بیڈمنٹن مقابلے کے پی پولیس کے طاہر خان نے جیت لی ، فائنل میں طاہر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولیس ہی کے مسعود خان کو تین ایک سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئر خیبرپختونخوا سکندر خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، انٹر نیشنل کھلاڑی مراد علی ، انٹر نیشنل کوچ حیات الله ، ڈائریکٹریوتھ آفیئرز پی اے ہادی محمدانٹرنیشنل کوچ ندیم خان،شہزاد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آ ف یوتھ آفیئرز کے تعاون اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ یوم پاکستان یوتھ فیسٹول میں خیبرپختونخوا پولیس کے طاہر خان نے پولیس کے مسعود خان کو 21-15.17-21 اور21-16 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پہلا یوتھ بیڈمنٹن کے جونیئر کیٹگریز میں اسدآفریدی نے سمیر کو 21-11 اور21-17 سے شکست دیکر جونیئر ٹائٹل اپنے نام کیا ، سلمان اور ثاقب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ سکندر خان نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا نے ہمیشہ یوتھ ڈیلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت تعلیم ، صحت اور سپورٹس کے فروغ میں کافی کام کیا ہے ، محکمہ یوتھ آفیئرز نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور انکے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مختلف پراجیکٹس صوبائی حکومت نے منظور کئے ہیں ، جس میں یوتھ امپیکٹ اور یوتھ کارنیوال جیسے میگا پراجیکٹ شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے مناسبت سے یوتھ سپورٹس فیسٹول جس میں پانچ مختلف گیمز جن میں بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، آرچری اور کرکٹ مقابلے شامل ہیں ۔

جو میں رسہ کشی ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس اور آرچری کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے جبکہ کرکٹ فائنل مارچ کے آخری ہفتے منعقد ہوگا ۔