چیئرمین نیب کا اسد منیر خودکشی کیس کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مارچ 2019 18:17

چیئرمین نیب کا اسد منیر خودکشی کیس کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مارچ۔2019ء) چیئرمین نیب نے اسد منیر کے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے. واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی تھی اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی،   خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ اسد منیر یب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے.

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی. بریگیڈیئر اسد منیر کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ فور میں ادا کی گئی، پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا.

بعد ازاں بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا، جس میں نیب کے رویے پر تنقید کی گئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کیا تھا. اب ترجمان نیب نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال خود کریں گے. واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی تھی اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی،   خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ اسد منیر یب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے. خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے.