شہداد پور، گائوں میں رات کے وقت اچانک آگ لگنے سے 5گھر جل کر خاکستر

پیر 25 مارچ 2019 18:37

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گائوں میں رات کے وقت اچانک آگ لگنے سے 5گھر جل کر خاکستر ، گھر کے افراد نے آگ کی تپش سے آنکھ کھلنے پربھاگ کر اپنی جان بچائی ، آگ نے گھروں میں رکھا سارا سامان کپڑے ، چارپائیاں ، تازہ کٹی ہوئی گندم کی بوریاں ، 3 ۔بکریوں سمیت سارا سامان جلا کر راکھ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں بچل سنگراسی میں اچانک آگ لگ گئی ۔

آگ لگنے کی وجہ سے پپو نائچ ، انور نائچ ، نور محمد ابڑو ، انیس نائچ ،بچل نائچ کے گھروں کو اٴْٓدھے گھنٹے میں آگ نے راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا ۔ رات کے وقت اچانک لگنے والی آگ کی تپش سے گھر کے افراد نے نیند سے اٹھ کر بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے گھروں میں رکھا سارا سامان کپڑے ، چارپائیاں ، تازہ کٹی ہوئی گندم کی بوریاں ، 3 ۔

(جاری ہے)

بکریوں سمیت گھروں میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ لیکن فائر بریگیڈجب ایک گھنٹے بعد پہنچی تو ان گھروں کا سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا ۔ دوسری جانب آگ لگنے کے بعد کوئی بھی عوامی نمائندہ یا سرکاری آفیسر نہیں پہنچا ۔ آگ کے متاثرین پپو نائچ ، شاہنواز نائچ ، انیس نائچ و دیگرنے صحافیوں کو بتایا کہ ہم رات کے وقت سو رہے تھے کہ رات تین بجے اچانک گھروں کو آگ لگ گئی ۔ آگ کیسے لگی ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے ۔ ہم صرف اپنی جانیں بچا کر نکل سکے ۔ آگ لگنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو چکا ہے ۔ ہم سب آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔