تمام افسران کسی دبائو میں آکر کوئی غلط کام نہ کریں اور ہر کام درست اور قانونی طریقے سے عمل میں لایا جائے، ڈپٹی کمشنر

جہاں بھی سرکاری املاک غیر قانونی طریقے سے پرائیویٹ افراد کے نام کی گئی ہے ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایسے ریکارڈ کے درست کیا جاسکے ، گہنور علی لغاری

پیر 25 مارچ 2019 18:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنرنوشہروفیروز گہنور علی لغاری نے پیرکو ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل عبدالستار عباسی ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈ سروسز سید اشفاق حسین شاہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ عبدالناصر سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر کلہوڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو،چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو نذیر احمد میمن،چیئرمین ٹائون کمیٹی نوشہروفیروز پیر خالد،چیئرمین ٹائون کمیٹی بھریاروڈ سید امیر علی شاہ،چیئرمین ٹائون کمیٹی محراب پور فاروق احمد لودھی ،ڈسٹرکٹ منیجر آئی ایچ ایس ارشادا لحسن کاظمی اور دیگرافسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گہنور علی لغاری نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے کارکردگی بہتر بنائیں۔انہوں محکمہ صحت کے ضلعی افسر کو ہدایت کی کہ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال کے انتظامات بہتر کیئے جائیں۔ اس موقع پر تمام میونسپل و ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اجلاس کو اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں تاکہ متوقع پر آنے والے دنوں میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کی جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنرنے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ گھوسٹ ملازمین کی فہرست فراہم کی جائے اور جو ملازمین درست کام نہیں کرتے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمتوں سے فارغ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ٹائون افسران اپنا کام بہتر کریں ورنہ ان کے خلاف کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں بھی سرکاری املاک غیر قانونی طریقے سے پرائیویٹ افراد کے نام کی گئی ہے ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایسے ریکارڈ کے درست کیا جاسکے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران کسی دبائو میں آکر کوئی غلط کام نہ کریں اور ہر کام درست اور قانونی طریقے سے عمل میں لایا جائے۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل عبدالستار عباسی نے بتایا کہ عوامی مفاد کی ترقیاتی اسکیمیں بتائی جائیں تو ضلع کانسل ان علاقوں میں ترقیاتی سکیمیں دینے کے لئے تیار ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوشہروفیروز کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ساڑھے تین کروڑ کی اسکیم منظور ہوگئی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :