تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے 9 اپریل تک منعقد کیے جائیں گے

پیر 25 مارچ 2019 18:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے 9 اپریل تک منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ فخرالدین بابر ابڑو کے مطابق امتحانات میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو ضلع کی دو تحصیلوں میہڑ اور کے این شاہ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 93419 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں نویں جماعت کے 46733 اور دسویں جماعت کے 46686 امیدوار شامل ہیں جن کے لیے مجموعی طور پر 140 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ کاپی کی روک تھام کے لیے محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈ کی جانب سے 25 وجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امیدواروں کو کاپی کیس کریں گے۔