ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے معاشرے میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ذوالفقار مگسی

پیر 25 مارچ 2019 18:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) موسم کی تبدیلی کے اثرات اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے معاشرے میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اپنی خوشیوں کے پروگرام کو یادگار بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ گرین اسٹارز کے رہنما ذوالفقار علی مگسی، مظفر شاہانی، امان اللہ و دیگر نے فدا حسین کوکھر کے بیٹے محسن فدا کوکھر کے خطنہ سنت کے پروگرام ایئرپورٹ روڈ پر پودے لگانے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک میں میووں کے پودے لگانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ماحول کی بھتری کے ساتھ ساتھ میووں کی پیدوار میں بھی اظافہ ہوسکے اور عام آدمی بھی اس سے فائدہ حاصل کرے۔ انھوں نے کہا کہ زمین خو سرسبز اور شاداب رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیئے ہم سب کو ملجل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ خطنہ سنت کے خوشی کے موقع پر پیر آف رانی پور آصف علی شاہ نے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :