جو کرپشن کریگا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دیگا،زرتاج گل
بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو
پیر 25 مارچ 2019 19:11
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اکیس سال کی جدوجہد میں عمران خان نے محبت کمائی،کوئی بڑے بڑے محل نہیں بنائے، سادہ طبیعت کا حامل ہے۔
انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی ملک سے باہر بھی اردو زبان میں بات کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے سیاستدان نیب کورٹ پر حملے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بہت سے شیر اور شیرنیاں ہیں،جو کرپشن کرے گا عمران خان اس کو الٹا لٹکا دے گا۔زرتاج گل نے کہاکہ آپ کا سوال کرنا بنتا ہے اور جواب دینا ہمارا فرض ہے،23 مارچ کی مناسبت سے ہم وعدہ کرتے ہیں ملک کیلئے سب کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان ہے،زرتاج گل نے آرٹس کونسل میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے،جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے تو وہ چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول نے بھٹو کے فلسفے کو سیاسی موت سے دوچار کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ طیاروں کو دن کی روشنی میں پکڑا گیا اور امن پسندی کے نظرئیے سے اسے واپس کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو سیاست دان نہیں سمجھتی ،بلاول ابو بچاو مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اولادوں کو پارٹی دی جائے تو جھولی میں ایسے ہی بچے گرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے بھی ڈراما رچایا ہوا ہے اور یہ شرمندگی کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم کے پاس سیاست ختم ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنے دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جس میں وہ علاج کروا سکتے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پنجاب اور کے پی کے اندر کام کیا ہے لیکن سابقہ حکمرانوں نے خاص طور پر جنوبی پنجاب میں کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قرضوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پر بہت کام ہو رہا ہے اور اس کا نتیجہ بھی عوام دیکھ لینگے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور زرداری نے صوبوں کے نام پر سیاست کی ،بلوچستان کی زمین بنجر ہے اور ہماری وزارت ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول اپنے والد کو بچانے کیلئے تو نکلے مگر صوبوں کو بچانے کیلئے نہیں نکلے،ان کا اپنا مفاد اور کرپشن شامل ہے، بلاول بھٹو زرداری اتنے معصوم ہیں جنہیں اومنی گروپ کا پتہ نہیں چل سکا۔ انہوںنے کہاکہ 27سال سے وہ کرپشن کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.