آسٹریلوی دہشتگرد کا ہدف مسجد النور سے متصل بچوں کا سکول بھی تھا، عرب میڈیا

پیر 25 مارچ 2019 19:51

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والا دہشت گرد مسجد سے متصل بچوں کے ایک نرسنگ مرکز کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے باعث تیسرے ہدف میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق دوران تفتیش دہشت گرد سے ملنے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا ٹارگٹ النور مسجد سے متصل النور چلڈرن نرسنگ کیئر سنٹر بھی تھا جس میں کئی بچے موجود تھے۔

یہ نرسنگ سکول اردن سے تعلق رکھنے والے شہری علیان مشید کی اہلیہ چلا رہی تھیں، واقعے کے بعد سے وہ سکول بند ہے۔چار روز قبل نیوزی لینڈ کے انسپکٹر جنرل پولیس مائیکل بش نے کہا تھا دو مساجد میں 50 نمازیوں کو شہید کرنے والا دہشت گرد ایک تیسرے ٹارگٹ کی طرف بھی بڑھنا چاہتا تھا مگر انہوں نے اس تیسرے ہدف کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں