کاز لسٹ منسوخ :نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

پیر 25 مارچ 2019 20:12

کاز لسٹ منسوخ :نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو درخواست پر سماعت ہونی تھی لیکن کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست شاہد اقبال چوہان نے دائر کی ہی. درخواست گزار کے وکیل عامر ظہیر نے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کے ساتھ لف کیا گیا ہے اور یہ دعوی کیا ہے کہ نواز شریف مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہی.درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا قانون کی منشا کے مطابق نہیں ہی.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملہ پر دائر درخواست ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کے لئے گزشتہ روز مقرر کی گئی تھی.جسٹس مامون رشید شیخ شہری شاہداقبال چوہان کی جانب سے دائر درخواست پر آج کوارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کرنے کی درخواست کی گئی تھی.،درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت داخلہ سمیت دیگرکوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کیساتھ لگا دیئے ہیں،ملزمان نیب کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں .