جسینڈا آرڈرن کا آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گی

پیر 25 مارچ 2019 20:12

جسینڈا آرڈرن کا آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان
نیوزی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا۔

انہوں نے چین جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔جب کہ دورہ چین کے دوران نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ جب کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسجد النور کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اضح رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ مین واقع مساجد پر ہونے والے حملے کے بعد سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے جس انداز میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا ساتھ دیا، ان سے ہمدردی دکھائی اور سفید فام دہشت گردوں کیخلاف آواز اٹھائی، اپنے اس طرز عمل سے جسینڈادنیا بھر کے لوگوں خاص کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ہیرو بن چکی ہے۔ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کی دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔ آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان کی خواہش سن کر جسینڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔