ناروے کے سمندر میں بھٹکنے والے کروز شپ کی لا مولڈے کی بندرگاہ پر آمد

900کے قریب افراد لا مولڈے کی بندرگاہ میں آمد کے وقت بھی اس کروز شپ میں سوار تھے

پیر 25 مارچ 2019 20:12

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ناروے کے مغربی ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں بھٹکنے والے ایک بڑے مسافر بردار تعطیلاتی بحری جہاز کو دیگر جہازوں کی نگرانی میں لا مولڈے کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائکنگ اسکائی نامی اس کروز شب پر مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت کل 1,373 افراد سوار تھے۔ یہ بحری جہاز اپنے انجن میں خرابی کے بعد کافی خراب موسم میں ہفتے کی سہ پہر سمندر میں بھٹکنے لگا تھا۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اتوار کی سہ پہر تک 475 مسافروں کو نکالا جا چکا تھا جبکہ نو سو کے قریب افراد لا مولڈے کی بندرگاہ میں آمد کے وقت بھی اس کروز شپ میں سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :