شہباز شریف کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط

آپ نے حملے کی مذمت کر کے بتایا کہ دہشت گردی کا تعلق مذہب سے نہیں،اپوزیشن لیڈر

پیر 25 مارچ 2019 20:34

شہباز شریف کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط لکھا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جسینڈا آرڈرن نے جمعے کے روز اذان کو نشر کر کے اجنبیوں سے نفرت کے رویے کو مسترد کیا۔جراتمندانہ، مثالی اور بہادرانہ قیادت پر آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔آپ نے حملے کی مذمت کر کے بتایا کہ دہشت گردی کا تعلق مذہب سے نہیں۔

دعاگو ہیں کہ آپ اسی جذبے اور قوت سے حکومت کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

کاش دنیا کے دیگر لوگ بھی آپ کے طرز عمل سے دیکھ سکیں۔ واضح رہے جسینڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں اور انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کسی قسم کی لگی لپٹی رکھے بغیر پہلے ہی روز سانحہ کے فوری بعد حملہ کے مرتکب شخص کو دہشت گرد قرار دیا ۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے نہ صرف شہدا کی تدفین کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا بلکہ قتل عام کی وجہ سے آمدنی کا ذریعہ گنوا دینے والے افراد’ ان کے عزیزو اقارب کو سالوں تک مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کر کے انسان دوستی کی ایسی مثال قائم کی ہے جو مدتوں یاد رہے گی۔