آسٹریلیا سے مسلسل دو میچوں میں شکست ، شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو نصیحت کر دی

پاکستان کو باقی میچز میں گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی:سابق کپتان

پیر 25 مارچ 2019 20:34

آسٹریلیا سے مسلسل دو میچوں میں شکست ، شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو نصیحت ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) دوسر ے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی ہے تاہم تیسرا ون ڈے انتہائی اہم ہو گا اور اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو مشورہ اور نصیحت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حارث اور رضوان کو اپنی پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر بالرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی۔