2 ون ڈے میں شکست کے باوجود پی سی بی کی کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی جاری

آل رانڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر، سلیکشن کمیٹی کے مشورے کے بعد آرام دینے کا فیصلہ

پیر 25 مارچ 2019 21:00

2 ون ڈے میں شکست کے باوجود پی سی بی کی کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل رانڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف وطن واپس لوٹ گئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔