ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے،گورنر سندھ

پاکستان سمیت دنیابھرمیں غیرقانونی اسلحے کے الگ قوانین کی ضرورت ہے،عمران اسماعیل

پیر 25 مارچ 2019 21:16

ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے،گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں غیرقانونی اسلحے سیمت الگ قوانین کی ضرورت ہے، ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گا۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ نیوزی لینڈکو دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں کہناچاہیے بیمارسوچ رکھنیوالے دنیامیں موجودہیں،یہ لوگ صرف دہشت گردہیں، دہشت گردوں سے وہی سلوک ہوناچاہیے جوسفاک قاتل سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کاشدت پسندی کاتصورٹھیک نہیں ہے،اسلام کے حوالے سے ہم میں سے ہرایک کویہ تصورٹھیک کرناہوگا، دنیاکو بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے، نیوزی لینڈکی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دیں گی۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہا کہ ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گاایک نظام ہونا چاہیے ہر کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں ہونا چاہیے اور بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہیے، اسلحے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے گورنرسندھ نے کہا ہمیں دنیاکوامن کاپیغام دیناچاہیے،سانحہ نیوزی لینڈ کو دہشت گردی ہی کہا جاسکتا ہے ، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دیں گی۔

#