ٓعمرہ ادائیگی کیلئے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے رشتہ داروں کیلئے نئی ویز ا پالیسی کی منظوری

ٴْشہری اقامہ پر 3 سی5 رشتہ داروں کو عمرہ ویزا جاری کروا سکیں گے،سعودی سیکرٹری وزارت حج عمرہ

پیر 25 مارچ 2019 21:16

ٓعمرہ ادائیگی کیلئے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے رشتہ داروں کیلئے نئی ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کیلئے اقامہ پر ملکی و غیر ملکی مقیم شہریوں کے رشتہ داروں کو ویزا پالیسی کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی سہولیات کیلئے تیزی سے مزید قانون سازی شروع کر دی ہے،سعودی کابینہ نے رشتہ داروں کو عمرہ ویزا جاری کروانے سے متعلق قانون کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری وزارت حج عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقامہ پر رشتہ داروں کو عمرہ ویزا جاری کرانے سے متعلق قانون منظور ہوگیا ہے اقامہ پرشہری اورغیرملکی مقیم افرادرشتہ داروں کوعمرہ ویزاجاری کرواسکیں گے ،بہت جلدعمرہ ویزاجاری کروانے سے متعلق قانون پرعملدرآمدہوگا،نئے قانون کے مطابق سعودی شہری اورغیرملکی افراد3سی5رشتہ داروں کیلئے عمرہ ویزاجاری کرواسکیں گے۔