ہم اپنی بات پر قائم ہیں، آئی ایم ایف کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا،اسد عمر

وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران انکی معاونت کیلئے وزیر خزانہ اور توانائی کی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر بھی موجود تھے

پیر 25 مارچ 2019 22:00

ہم  اپنی بات پر قائم ہیں، آئی ایم ایف کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا،اسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کی معاونت کے لئے وزیر خزانہ اسد عمر اور توانائی کی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر بھی موجود تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نومبر میں ہونیوالی ملاقات میں جس موقف پر تھے’ آج بھی قائم ہیں جبکہ ہمارے دلائل سے آئی ایم ایف کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ریجنل سربراہ کی تبدیلی کی وجہ سے نئے تعینات ہونے والے سربراہ پاکستان آرہے ہیں لیکن ان سے قرضے کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہورہے۔ وزیراعظم ٹاسک فورس برائے توانائی کے سربراہ ندیم یاسرنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف 20 ہزار ایف آئی آرز کاٹی ہیں دو ہزار بجلی چوروں اور چوری میں معاونت کرنے والوں کو جیل بھیج چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سمارٹ میٹرز لا رہے ہیں جن کی مدد سے کنٹرول روم سے ان کو آپریٹ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں دو فیصد لائن لاسز اور چوری کو کنٹرول کرتے ہوئے 42 ارب روپے حاصل کے ہیں۔