ٴجعلی فنانسنگ کمپنی 23ملین فراڈکا ملزم شمشادعلی بھدالی اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش

ملزم نے اومنی طرز پر کمپنی بنا کر عسکری گروپ آف انوسٹمنٹ کمپنی کے نام پرشہریوں کو گھراورکارکی فراہمی کیلئی23ملین روپے اگٹھے کیے اوراپنے بنک اکاؤنٹس میں ڈال کراستعمال کرتارہا ،نیب حکام کا عدالت میں بیان

پیر 25 مارچ 2019 22:04

ٴجعلی فنانسنگ کمپنی 23ملین فراڈکا ملزم شمشادعلی بھدالی اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نیب نے اومنی گروپ کے طرز پر جعلی فنانسنگ کمپنی کے نام پر شہریوں سے 23ملین کافراڈکرنے پرکراچی سے گرفتارملزم شمشادعلی بھدالی کواسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے نیب حکام نے زیرحراست ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایاگیاکہ ملزم نے اومنی طرز پر کمپنی بنا کر عسکری گروپ آف انوسٹمنٹ کمپنی کے نام پرشہریوں کو گھراورکارکی فراہمی کیلئی23ملین روپے اگٹھے کیے اوراپنے بنک اکاؤنٹس میں ڈال کراستعمال کرتارہا جبکہ نہ تو کسی شہری کو گھردیااور نہ ہی کارفراہم کی ملزم کوکراچی سے گرفتار کیاگیااورراہداری ریمانڈحاصل کیاگیا جو ختم ہونے پرآج یہاں پیش کیااس کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات لے لی گئی ہیں ملزم سے رقم کی ریکوری اوردستاویزات حاصل کرنے کیلئے ریمانڈکی استدعاہے اس موقع پر عدالتی استفسارپرملزم شمشادعلی بھدالی نے کہاکہ اس کا کوئی وکیل نہیں ہے اورجلد اپنا وکیل ہائیرکرلے گا نیب کی طرف سے 2کروڑ30لاکھ روپے کا الزام لگایاگیاہے جبکہ اس سے کئی گنازائدمیری رقم مارکیٹ میں پھنسی ہے جو میں نے وصول کرناہے میرے خلاف شکایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیامیرا اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں ہے عدالت نے ملزم کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالہ کرنے کاحکم دیا جبکہ اس موقع پرعدالت کا کہناتھاکہ لالچ کی وجہ سے انسان پھنس جاتاہے عدالت نے نیب کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ 15،15متاثرین کوبلا کران سے تفصیلات حاصل کریں کہ وہ کیاکرتے ہیں اور کس مقصدکیلئے اپنی رقوم اس کمپنی میں استعمال کیں تمام تفصیلات کی روشنی میں رپورٹ تیارکی جائے کہ متاثرین کے پھنسنے کی وجوہات کیاتھیں عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ رپورٹ کی روشنی میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں بھی شعوربیدارہواورکوئی بھی شہری لالچ سے نہ پھنسے۔

متعلقہ عنوان :