صوبائی حلقہ PP 173لاہور سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈ رروبینہ سہیل کی مسلم لیگ میں شمولیت

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان

پیر 25 مارچ 2019 22:34

صوبائی حلقہ PP 173لاہور سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈ رروبینہ سہیل کی مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) لاہور سے صوبائی حلقہ پی پی173سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامل علی آغا نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔