Live Updates

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اعجاز احمد چوہدری

پیر 25 مارچ 2019 22:46

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اعجاز احمد چوہدری
ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے،نواز شریف کا بیماری کا ڈرامہ برُی طرح فلاپ ہو چکا ، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت کے معاملے کو خاص مقاصد کیلئے سیاسی بنا رہی ہے لیکن اب یہ ان کی سیاسی واردات نہیں چلے گی قوم چوروں کی ڈرامے بازی سے بخوبی واقف ہے،پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ، ملکی دولت لوٹنے والوں سے کسی قسم کا کوئی کا ریلیف نہیں ملے گا ، ملک میں بلا تفریق اوربے لاگ احتساب ہو رہا ہے اپوزیشن کی حکومت پر تنقید بے جا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہورہا ہے ویسے ویسے ملکی خزانہ لوٹنے والے ایک صف میں اکٹھے ہو رہے ہیں،بلاول آصف زرداری کو نہیں بچا سکتے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ، کرپٹ مافیا کی چیخیں بلند ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو اگر نیب قوانین پر تحفظات تھے تو انہوں نے اپنے ادوار میں تبدیل کیوں نہیں کیے نیب خود مختار ادارہ ہے ہے اُس کے اقدامات کو حکومت سے جوڑنا بلاجواز ہے اپوزیشن نیب کے قوانین کو کالا قانون کہہ کر اپنا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا،تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت میں اداروں کو اتنا مضبوط کر دے گی کہ آئندہ کوئی ان کو کمزور نہیں کر سکے گا، حکومت کو اپوزیشن کی کسی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، اپنی کرپشن بچانے کے لئے عوام کا کندھا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات