پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

پیر 25 مارچ 2019 22:59

پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کیدوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کیدوران رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ رہا اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا طیارے کے پائلٹس بھی محفوظ ہیں، تاہم جہاز کو معمولی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کے تعین کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹر ز نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔