کراچی،نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان سید اریب احمد کی میت کو وسیم اختر نے وصول کیا

پیر 25 مارچ 2019 23:03

کراچی،نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان سید اریب احمد کی میت کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والے کراچی پاکستان کے نوجوان سید اریب احمد کی میت کو میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی ایئر پورٹ پر وصول کیا اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے سیداریب احمد کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے تاہم بعد ازاں وہاں کی وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے عوام نے مسلمانوں کے ساتھ جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور خصوصا پاکستان میں عام شہری کے پاس اسلحہ پر پابندی ہونا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات کسی بھی جگہ دوبارہ نہ ہوں اس وقت پاکستان سمیت دنیا کو اسلحہ سے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔#