چین کا پاک بھارت کے درمیان خیرسگالی پیغامات کا خیرمقدم

دونوں ممالک میں صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے روابط کی حمایت کرتے ہیں، چین اپنا تعمیری کردارجاری رکھے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2019 19:37

چین کا پاک بھارت کے درمیان خیرسگالی پیغامات کا خیرمقدم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) چین نے پاک بھارت خیرسگالی پیغامات کا خیرمقدم کیا ہے، چین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے روابط  کی حمایت کرتے ہیں، چین اپنا تعمیری کردارجاری رکھے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت رہنماؤں کے خیرسگالی پیغامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چین دونوں ممالک میں روابط قائم رہنے اور صورتحال مستحکم بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اختلافات کے حل اور بہترتعلقات کیلئے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنا تعمیری کردارجاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی کو نبھایا ہے۔ چین نے پاک بھارت کشیدگی میں زبردست کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

چین نے عملی تو پر کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائے۔ اگرچہ چین نے اس حوالے سے کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن خاموشی سے اپنا کردار کرکے دوستی کو خوب نبھایا ہے۔ چین کے ساتھ پاک ستان کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ چین نے پاکستان کو جے ایف تھنڈر 17طیارے دیے۔ پاک فضائیہ نے انہی طیاروں سے چند لمحوں میں ہی انڈین طیاروں کو مار گرایا تھا۔ اسی طرح پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب نے بھی دونوں ممالک میں تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے رابطے کیے۔

اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی تھی۔ دوسری جانب چین نے دوست ملک ہونے کا حق ادا کردیا، چین نے سی پیک کے بعد پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر چین نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی امداد منتقل کردی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چینی قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔