پشاور یونیورسٹی میں محنت کش بچوں پر تشدد کرنے والے جامعہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پیر 25 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پشاور یونیورسٹی میں محنت کش بچوں پر تشدد کرنے والے جامعہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی گئی ،ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے جامعہ پشاور میں محنت کش بچوں پر تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر گوہر رحمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی،ملزم نے چند روز قبل جامعہ میں محنت کش بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ،چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :