ایف بی آر کی ٹیم کا عابد الیکٹرونکس مارکیٹ کا دورہ،تاجروں کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی

پیر 25 مارچ 2019 23:15

ایف بی آر کی ٹیم کا عابد الیکٹرونکس مارکیٹ کا دورہ،تاجروں کو گوشوارے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم نے عابد الیکٹرونکس مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے عابد الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجروں کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو فیصل اصغر نے کہاکہ ایف بی آر نے 31مارچ تک توسیع کر کے فائلر بننے کا موقع دیا ہے ۔فائلر بینک ٹرانزیکشن ، پراپرٹی اورگاڑیوں کی رجسٹریشن پر رعایت حاصل کرسکتا ہے اس لئے تاجر فائلر بننے کا موقع ہر گز ضائع نہ کریں ۔