پاکستان میں با صلاحیت نوجوان ہما را قیمتی اثاثہ ہیں، گورنرسندھ

لیاری نے فٹبال کے کھلاڑی مہیا کئے ، قطر فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے اعزا میںاستقبالیہ سے خطاب

پیر 25 مارچ 2019 23:17

پاکستان میں با صلاحیت نوجوان ہما را قیمتی اثاثہ ہیں، گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں با صلاحیت نوجوان ہما را قیمتی اثاثہ ہیں ضرور ت اس امر کی کہ ان با صلاحیت نوجوانوں کو مزید نکھار ا جائے ، شہر نے عالمی سطح کے کھلاڑی فراہم کئے با الخصوص لیاری سے فٹبال کے شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر میں فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح کراچی یو نائیٹڈ کی ٹیم کے اعزا ز میں گورنرہائوس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

استقبالیہ میں کھلاڑیوں کا گورنر سندھ سے تعارف کرایا گیا ، ٹیم مینجمنٹ نے ٹورنامنٹ سے متعلق تفصیلات بتائیں ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبہ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کیا ، مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ انتہائی نا مساعد حالات میں کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ میں حصہ لیا جو کہ قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیاری نے ہر دور میں عالمی سطح کے فٹبال کھلاڑی مہیا کئے آج بھی فٹبال کے زیادہ تر کھلاڑیوں کا تعلق لیاری ہے، فاتح فٹبال کے کھلاڑی ہمارا مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں ، امید ہے کہ کراچی یونائیٹڈ کے کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے ،کھلاڑیوں کے بیرون ملک دورہ کے لئے اسپانسر کے لئے بات کرو ں گا تاکہ انھیں کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ہمارے وزیرا عظم بھی کھلاڑی رہے ہیں جو کھیلوں کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں ۔ استقبالیہ میں گورنرسندھ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو فی کس 10 ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔