Live Updates

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں ایک ماہ میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام کو مقامی سطح پر اختیارات دینے ہوں گے، عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 مارچ 2019 20:01

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں ایک ماہ میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے اندر نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں نئی لوکل حکومتوں کے نظام میں اصلاحات لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی نمائندے مقامی سطح پر اپنے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں، خیبرپختونخوا میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر کر کے مقامی نمائندوں کو مزید اختیارات دیے جائیں گے کیونکہ وہ معاملات کو حل کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ابھی تک مقامی حکومتوں کا نظامی ڈانچہ سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اسے بہتر کیا جائے،عمران خان کی ہدایت۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان شریک ہوئے ان کے علاوہ مشیرشہزاد ارباب ، معاون خصوصی افتخار درانی اور صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ انتظامی ناکامی کے باعث اکثر مقامات صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہالیات سے محروم رہتے ہیں۔ انہوں نے نئے لوکل سسٹم کو ایک ماہ میں ضروری مراحل مکمل کر کے نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام میں مزید بہتری لا کر عوام کو مزید با اختیار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام اس لیے ضروری ہے کہ مقامی لوگ اپنے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں اس لیے جلد از جلد اس نظا کو نافذ کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات