Live Updates

گوادر ساحل پر وزیراعظم کی چہل قدمی کی افواہ پرسینکڑوں لوگ ساحل پر پہنچ گئے

پیر 25 مارچ 2019 23:21

گوادر ساحل پر وزیراعظم کی چہل قدمی کی افواہ پرسینکڑوں لوگ ساحل پر پہنچ ..
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گوادر کے ساحل کنارے پرچہل قدمی کی افواہ پرسینکڑوں لوگ ساحل پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آنے سے قبل ہی گوادر کے لوگ اسے دیکھنے کے لیئے اپنے گھروں سے نکل کرساحل کنارے پہنچ گئے بتایا جاتا ہے کہ کسی نے موبائل ٹیکسٹ کے زریعے یہ افواہ پھیلائی تھی کہ وزیراعظم عمران خان گوادرکے ایسٹ بے ایکسپریس وے کے مقام پر چہل قدمی کرنے کے لیئے پہنچ گئے ہیں جس پر گوادر کے بلوچ وارڈکے رہائشی خواتین بچے سمیت سینکڑوں لوگ اسے دیکھنے کے لیئے ساحل کنارے پہنچ گئے بعد میں پتہ چلا کہ کسی نے موبائل ٹیکسٹ کے زریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آنے کی جھوٹی خبر پھیلائی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات