نئی نسل کو تعلیم دیئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا،میڈیا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرے، صدر مملکت

عوام ملازم بچوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی ، ڈاکٹر عارف علوی

پیر 25 مارچ 2019 23:31

نئی نسل کو تعلیم دیئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا،میڈیا چائلڈ لیبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تعلیم دیئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا،میڈیا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرے، چائلڈ لیبر پر قومی سروے کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ چائلڈ لیبر سے متعلق سروے کا اجراء 23 برس بعد کیا جارہا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم اور صحت ملک کے بنیادی مسائل ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ سروے سے حکومت کو ترجیحات مرتب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان میں بچوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی۔انہوںنے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ چائلڈ لیبر پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام ملازم بچوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔انہوںنے کہاکہ ملازم بچوں سے کام لینے کی بجائے ان کی تعلیم کا بھی اہتمام کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ والدین بچوں کو جنسی ہراسگی سے بچاؤ کی تربیت دیں۔انہوںنے کہاکہ میڈیا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرے۔انہوںنے کہاکہ نئی نسل کو تعلیم دیئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔