وزیر تعلیم شفقت محمود سے عثمان ڈار کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی ہدایات پر نوجوانوں کے لیے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کررہے ہیں، عثمان ڈار زارت تعلیم تمام پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریگی، شفقت محمود

پیر 25 مارچ 2019 23:35

وزیر تعلیم شفقت محمود سے عثمان ڈار کی ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں ایچ ای سی، وزارت تعلیم اور نیوٹیک کے حکام شریک ہوئے ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات پر نوجوانوں کے لیے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کررہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم سکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے قومی روزگار ایکسچینج پروگرام شروع کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام پراجیکٹس کی کامیابی میں وزارت تعلیم کا کردار اہم ہے۔ شفقت محمود نے کہاکہ وزارت تعلیم تمام پراجیکٹس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریگی۔وزیر تعلیم نے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم کے لیے نصاب کونسل بنا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیوٹیک سکل ڈیولپمنٹ کے لیے کام کررہا ہے۔وزیر تعلیم نے عثمان ڈار سے تعاون کیلئے تین فوکل پرسن مقرر کردئیے۔انہوںنے کہاکہ ایک ممبر ایچ ای سی، ایک وزارت تعلیم اور ایک نیوٹیک سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :