Live Updates

توانائی کے بحران کی ذمہ داری عمران خان نے ترسیل کے نظام پر ڈال دی، اِدھر اٴْدھر کی بہانے بازیوں سے اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے،نفیسہ شاہ

منی لانڈرنگ کا الزام پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ ہے، عمران خان بلاول بھٹو کے سوالات سے خوف زدہ نظر آتے ہیں، بیان

پیر 25 مارچ 2019 23:35

توانائی کے بحران کی ذمہ داری عمران خان نے ترسیل کے نظام پر ڈال دی، اِدھر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ توانائی کے بحران کی ذمہ داری عمران خان نے ترسیل کے نظام پر ڈال دی،عمران خان اِدھر اٴْدھر کی بہانے بازیوں سے اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان اِدھر اٴْدھر کی بہانے بازیوں سے اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان تاریخ کے نکمے ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے سینہ تان کر احتساب کے جانبدارانہ عمل کا سامنا کیا۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ایک سال ہونے والا ہے، کوئی ایک ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ کا الزام پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بلاول بھٹو کے سوالات سے خوف زدہ نظر آتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات