العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف نے سزا معطلی کیس میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں

پیر 25 مارچ 2019 23:42

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف نے سزا معطلی کیس میں مزید دستاویزات جمع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں سزا معطلی کیس میں برطانیہ کے ڈاکٹر لارنس کا خط جمع کرادیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف نے سزا معطلی کیس میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں، ان کی جانب سے ایک خط جمع کرایا گیا ہے جو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے نام ڈاکٹر لارنس نے لکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لارنس کا لکھا گیا خط نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا، خط میں نوازشریف کی 2003 سے 2019 تک کی میڈیکل رپورٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اس کے علاوہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی ہے جو کہ عدالت نے معطل کررکھی ہے۔