اوورسیز پاکستانیوںکی زمینوں کے قبضے سے متعلق کیسوں کی ہنگامی بنیادوں پرسماعت کیلئے عدالتیں قائم کی جائینگی‘ زلفی بخاری

اوورسیزپاکستانیزفائونڈیشن کومزیدفعال بنایاجائیگا،اسکے منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل ہونگے‘ معاون خصوصی

پیر 25 مارچ 2019 23:42

اوورسیز پاکستانیوںکی زمینوں کے قبضے سے متعلق کیسوں کی ہنگامی بنیادوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اوور سیز پاکستانیوںکے امور اورانسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوملک میں سرمایہ کاری کی غرض سے سازگارماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں کے قبضے سے متعلق کیسوں کی ہنگامی بنیادوں پرسماعت کے لئے عدالتیں قائم کرے گی کیونکہ اس حوالے سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس مسئلے پرقانون سازی بھی کرے گی کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیزفائونڈیشن کومزیدفعال بنایاجائے گا او راس کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پرمکمل کئے جائیں گے جو ایک دہائی سے تعطل کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے دومنصوبوں پرپہلے ہی کام شروع ہوچکاہے جبکہ دوسرے منصوبے پربھی کام تین ماہ کے اندرشروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :