Live Updates

پاکستان یورپی یونین اور تمام رکن ممالک کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، عمران خان

پیر 25 مارچ 2019 23:54

پاکستان یورپی یونین اور تمام رکن ممالک کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پیر کو وزیراعظم سے یورپی یونین کی خارجہ امور کی نمائندہ فیڈریکا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک پاکستان کے تجارتی اورسرمایہ کاراتحادی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپی ممالک سے باہمی تجارت کو فروغ ملا۔عمران خان نے یورپی نمائندہ کوعلاقائی صورتحال پربریفنگ دی اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گڈ گورننس، کرپشن کے خاتمہ، قانون کی حکمرانی اور تخفیف غربت سے متعلق اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کا جائزہ بھی پیش کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات