اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

پیر 25 مارچ 2019 23:54

اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کووزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری والے منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت طے پانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو محکمانہ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔