سوزوکی نے پاکستان میں اب تک کی سب سے جدید موٹرسائیکل متعارف کروا دی

150 سی سی گکسر اسپورٹس بائیک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی، قیمت 5 لاکھ 39 ہزار سے 5 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہوگی

muhammad ali محمد علی پیر 25 مارچ 2019 21:10

سوزوکی نے پاکستان میں اب تک کی سب سے جدید موٹرسائیکل متعارف کروا دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) سوزوکی نے پاکستان میں اب تک کی سب سے جدید موٹرسائیکل متعارف کروا دی، 150 سی سی گکسر اسپورٹس بائیک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی، قیمت 5 لاکھ 39 ہزار سے 5 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی سوزوکی کی جانب سے ملک کی تاریخی کی سب سے جدید ترین موٹرسائیکل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی۔

سوزوکی پاکستان نے 150 سی سی گکسر اسپورٹس بائیک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی ہے۔ سوزوکی گکسر پاکستان میں ہی تیار کی جانے والی پہلی اسپورٹس بائیک ہے۔ ابتدائی طور پر نیلے رنگ کی سوزوکی گکسر کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ دیگر رنگوں میں دستیاب سوزوکی گکسر کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہوگی۔

(جاری ہے)

جاپانی ساخت کی سوزوکی گکسر پاکستان سے قبل 10 مزید ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جا چکی ہے۔

جبکہ سوزوکی گکسر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی۔ سوزوکی کی دیگر موٹرسائیکلوں کی طرح سوزوکی گکسر بھی پاکستان میں تیار کی جائے گی۔ سوزوکی گکسر 150 سی سی انجن کی حامل اور 4 اسٹروک موٹرسائیکل ہے۔ سوزوکی گکسر کے فیول ٹینک میں 12 لیٹر تک کا پیٹرول بھرا جا سکتا ہے، جبکہ یہ موتڑسائیکل 130 کلو تک کا وزن برداشت کر سکتی ہے۔