Live Updates

دوائوں میں 100 فیصد اضافہ‘ عامر کیانی کو وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ

دوائوں میں اضافہ کیانی اور کمپنیوں کا گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار ‘ کیانی وزارت کی بجائے جائیدادوں پر توجہ دینے لگے

منگل 26 مارچ 2019 00:11

دوائوں میں 100 فیصد اضافہ‘ عامر کیانی کو وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر فیصل ہیلتھ اینڈ ریگولیشن عامر کیانی کا ناقص کارکردگی کی بنا پر وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ یہ فیصلہ ملک بھر مین دوائوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے نتیجہ میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے دوائوں کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا تھا لیکن فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے یہ اضافہ 100 فیدص کردیا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان سخت نالاں تھے اور اضافہ کے سبب عامر کیانیا ور خان عامر کیانی کی نااہلی پر سخت نالاں ہیں اور انہیں وزارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے عامر کیانی راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ راولپنڈی میں پراپرٹی کا سرغنہ کے طور پر شہر میں مشہور ہیں۔

ان کی توجہ وزارت کی بجائے شہر میں ج ائیدادوں کی خرید و فروخت پر رہتی ہے ان کی موجودگی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ بھی کرپٹ افسر کو بنایا گیا جس کو عمران خان نے علیحدہ کردیا تھا جس نے عدالت سے اب حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ حالیہ دوائوں میں سو فیصد اضافہ بھی عامر کیانی اور کمپنیوں کے مابین ملی بھگت کا نتیجہ ہے یہ اضافہ کیانی کی ناہلی یا مٹھی گرم ہونے کا نتیجہ ہے جس کا نوٹس عمران خان نے لیلیا ہے اور نااہل وزیر عامر کیانی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات