قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے

میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کیلئے کا کا گرائونڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا ، قبضہ مافیا کی جانب سے پریشان کئے جانے لگا

منگل 26 مارچ 2019 00:13

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے ۔ چمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کے لئے کا کا گرائونڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا جس پر اب قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد شکایتوںکا پوٹلہ لیے میئر کراچی کے پاس پہنچے اور شکوہ کیا کہ ان کو گرائونڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ مختلف طریقوں سے پریشان کیا جارہا ہے جس پر وہ اکیڈمی کیسے چلائیں۔سرفراز احمد کی شکایات سن کر میئر کراچی وسیم اختر بھی حیران رہ گئے اورانہیں شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ عنوان :