ٹ*پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں پی ایچ ایز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

پی ایچ اے ریفارمز اینڈ ریونیو کور کمیٹی پنجاب کا قیام، نوٹیفیکیشن جاری کمیٹی کے قیام کا مقصد پی ایچ اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانا ہے ، حافظ ذیشان رشید ض*پی ایچ اے آنے والے سالوں میں خود کفیل، اپنا فنڈ اپنے وسائل سے پیدا کریگا

منگل 26 مارچ 2019 00:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پی ایچ ایز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پی ایچ اے ریفارمز اینڈ ریونیو کور کمیٹی پنجاب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ کمیٹی کے کنوینئر جبکہ وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید ایڈمن ہونگے، مارکیٹنگ کیلئے عامر حمید جبکہ ہارٹی کلچر کیلئے سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے نواز رامے کو مقرر کیا گیا ہے، ہر پی ایچ اے کے ڈی جی اور چیئرمین بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ ممبر میں سعید احمد، اسماعیل رفیق، محمد رفیق اور محمد یونس کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی پنجاب کے ہر پی ایچ اے کیلئے مالیاتی اور ریونیو سے متعلق پالیسی واضع کریگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے جبکہ ریونیو اور ریفارمز کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی زیر غور آئیں جسے منظوری کیلئے وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کو بھجوا دی گئی ہیں، اجلاس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کے قیام کا مقصد پی ایچ اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانا ہے، پی ایچ اے کی آمدن اور اخراجات میں توازن لائے بغیر اس میں بہتری ممکن نہیں تاہم ہدف ہے کہ پی ایچ اے آنے والے سالوں میں خود کفیل اور اپنے فنڈز اپنے وسائل سے پیدا کرے۔

متعلقہ عنوان :