لاہور،بھارتی ہندوؤں کیلئے آزاد کشمیر میں شاردا مندر راہداری کھولنے کا فیصلہ

منگل 26 مارچ 2019 00:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) بھارتی ہندوؤں کیلئے آزاد کشمیر میں شاردا مندر راہداری کھولنے کا فیصلہ، پاکستان نے سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری معاہدے کے بعد اب بھارتی ہندوؤں کے لئے بھی آزادکشمیرمیں قدیم مقدس ترین شاردا مندر کی بحالی اوروہاں تک رسائی کے لئے راہداری کھولنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھوں کے مطالبے پر جہاں پاکستان اوربھارت کرتارپور راہداری کھولنے پررضامندہوئے وہیں بھارتی ہندوؤں کا بھی طویل عرصے سے دونوں حکومتوں سے مطالبہ رہا ہے کہ آزادکشمیرمیں واقع ان کے قدیم اورمقدس ترین مندر شاردا تک جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے شاردا راہداری کھولنے کے لئے باقاعدہ ایک تجویزپاکستان کو بھیجی جاچکی ہے، کرتارپورراہداری کے بعد اب ہندوؤں کے لئے بھی ایک بڑی خوشخبری ملنے کا وقت آگیا ہے، حکومتی رکن اسمبلی چندروز میں وہاں کا دورہ کرکے رپورٹ وزیراعظم کوپیش کریں گے۔