راولپنڈی ائیرپورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 مارچ 2019 22:57

راولپنڈی ائیرپورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) راولپنڈی ائیرپورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ائیرپورٹ پر پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ پیر کے روز راولپنڈی ائیرپورٹ کے رن وے سے پھسلنے کے باعث اتر گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ طیارے میں سوار پائلٹ کو معمولی زخم بھی آئے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثے کے فوری بعد بروقت حرکت میں آتے ہوئے ناصرف پائلٹ کو ریسکیو کیا، بلکہ طیارے کو بھی مزید نقصان پہنچنے سے بچایا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ائیرپورٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا پرانا ائیرپورٹ ہے۔ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد راولپنڈی ائیرپورٹ کو اب وی آئی پی شخصیات کی آمد و رفت اور پاک فضائیہ کے آپریشنز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔