پاکستان کے بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ

پہلے 9جہاز تھے اب ایک کا اضافہ ہونے سے غیر ملکی جہازوں پر انحصار کم ہو اجائے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 25 مارچ 2019 23:13

پاکستان کے بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2019ء) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے بتایا ہے کہ ایک نیا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے اب شپنگ کارپوریشن کے پاس جہازوں کی کل تعداد 10ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے بحری بیڑے میں ایک جہاز کا اضافہ کر دیا گیا ہے پہلے پی این ایس سی کے پاس9جہاز تھے اب ایک نیا جہاز بیڑے مین شامل ہو گیا ہے اور رواں سال کے گرمیوں کے اختتام تک ایک مزید جہاز بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔

علی زیدی نے بتایا کہ اپنے جہاز ہونے سے پاکستان کا غیر ملکی بحری جہازو ں پر انحصار کم ہو جائے گا اور کرائے کے لاکھوں ڈالر کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ادارے کی کمائی میں بھی اضافہ ہو گا۔ 

بحری بیڑے میں شامل کیے جانے والا جہاز تیل بردار ہے اور اسے بولان کا نام دیا گیا ہے۔

نیا جہاز بحری بیرے میں شامل ہونے سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہو گا پاکستان خود پیسہ کما سکے گا اور غیر ملکی جہازوں کے کرائے کی بھی بچت ہو گی۔ گوادر بندرگاہ کے قیام کے بعد پاکستان کو مزید بحری جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے جس پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ وزیرسمندری امور الی حیدر زیدی نے پی این ایس سی کے چئیرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بولان جہاز کا بیڑے میں آنا ایک اہم اضافہ ہے۔