Live Updates

آرٹیکل 45 جس کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت نواز شریف کی سزا معاف کروا سکتے ہیں

آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کسی بھی مجرم کی سزا معاف کر سکتا ہے، عمران خان وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو علاج کیلئے باہر بھجوا سکتے ہیں: سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 03:32

آرٹیکل 45 جس کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت نواز شریف کی سزا معاف کروا سکتے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) آرٹیکل 45 جس کے تحت وزیراعظم کسی بھی وقت نواز شریف کی سزا معاف کروا سکتے ہیں، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کسی بھی مجرم کی سزا معاف کر سکتا ہے، عمران خان وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف کو علاج کیلئے باہر بھجوا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے انہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ جبکہ طبی بنیادوں پر نواز شریف کی رہائی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ طبی بنیادوں پر نواز شریف کو ضمانت دینے سے انکار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں موجود ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے وزیراعظم عمران خان اپنا خصوصی اختیار استعمال کرکے نواز شریف کو باہر بھجوا دیں۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت نواز شریف پر کرم نوازی کر سکتے ہیں۔ ہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت کسی بھی مجرم کی سزا معاف کر سکتا ہے۔

 لہذا وزیراعظم عمران خان وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیر نواز شریف کی سزا معاف کروا کرکے ان کو علاج کیلئے باہر بھجوا سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حکومت نواز شریف کو کسی قسم کا ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات پاکستان میں ہی فراہم کی جائیں گی، قانونی طور پر نواز شریف کو کسی بھی طرح علاج کے غرض سے بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات