بھارت پاکستان اوردیگر ممالک پر نظر رکھنے کے لیے خلا میں سیٹلائٹ بھیجے گا

بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے نے یکم اپریل کو اپنا تیار کردہ ایڈوانسڈ ملٹی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 11:16

بھارت پاکستان اوردیگر ممالک پر نظر رکھنے کے لیے خلا میں سیٹلائٹ بھیجے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2019ء) بھارت پاکستان اوردیگر ممالک پر نظر رکھنے کے لیے خلا میں سیٹلائٹ بھیجے گا،قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو (آئی ایس آر او) نے یکم اپریل کو اپنا تیار کردہ ایڈوانسڈ ملٹی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس موقع پر انٹرنیشنل پارٹرنز کے 28 دیگر سیٹلائٹس بھی چھوڑیں جائیں گے،بھارتی ذرایع کے مطابق اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا قمصد دیگر ممالک پر کڑی نظر رکھنے کے لیے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ پاکستان پر حملہ کرنے کے خواب دیکھتا رہتا ہے۔تاہم 27فروری کو ناکامی دیکھنے کے بعد بھارت اب اوچھے ہٹکھنڈوں پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکورٹی فورسز کے سرابراہ بھی بھڑکیں مارتے رہتے ہیں۔ بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) کے سربراہ بی ایس دھنوا نے پیر کو کہا ہے کہ رافیل طیارے برصغیر میں سب سے بہترین جنگجو طیارے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار رافیل طیارے آ جائیں پھر پاکستانایل او سی اور سرحد پر آنے کی جرات بھی نہیں کرے گا،ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں بی ایس ڈھانوا نے کہا کہ رافیل ہمارے فضائی دفاع کو مزید مضوط بنائے گا۔ اور پاکستان ہمارے لائن کنٹرول یا سرحد کے قریب بھی نہیں بھٹکیں گے۔ہم طیاروں میں اس طرح کی صلاحیت پیدا کر رہے ہیں جس کا جواب پاکستان کے لیے دینا مشکل پو جائےگا۔

بھارتی فضائیہ کے چیف نے مزیزد کہا کہ ہممیں ستمرب کے مہینے میں رافیل طیارے ملیں گے۔رافیل ہماری جنگی صلاحیتوں میں زبردست اضافے کا سبب بنے گا۔اور یہ طیارے پاکستان اور بھارت کے پاس موجودہ بہترین طیاروں میں سب سے اوپر ہوں گے۔ خیال رہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے روس کو رافیل طیاروں کا آرڈردیا تھا۔ بھاتی ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوانے کہا تھا کہ بھارتیائیرفورس کو ستمبر میں روسی ساختہ رافیل طیارے مل جائیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہ تھا اکہ بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے تاہم بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی تھیں۔

جب کہ ایک بیان میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔