Live Updates

متحدہ عرب امارات کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی آخری قسط 31 مارچ تک پاکستان کو منتقل ہوجائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 11:26

متحدہ عرب امارات کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26مارچ 2019ء) متحدہ عرب امارات کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی آخری قسط 31 مارچ تک پاکستان کو منتقل ہوجائے گی۔یو اے ای سے ملنے والی آخری قسط سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ سے منتقل کی جائے گی۔یو اے ای سے ملنے والا مالیاتی پیکج پر پاکستان 3.3 فیصد منافع ادا کرے گا۔

واضح رہے متحدہ عرب اماراتنے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر تھا ۔ جبکہ وزیر اعظمعمران خان نے کہا تھا کہ وہ حکومت عرب امارات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں سپورٹ کر رہی ہے،یہ ہماری دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو کہ برسوں تک قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ایک بیان کے مطابق عرب امارات کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے کیا گیا۔

عرب امارات کے مطابق 3 ارب ڈالرز پاکستان کی مانیٹرنگ اور فسکل پالیسی میں مدد فراہم کریں گے ۔جس کے مابین دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ابو ظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کے 8 ترقیاتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے جس کی مجموعی قیمت1.5بلین درھم ہے جن میں توانائی، صحت، تعلیماور سڑکوں جیسے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ حکومت عرب امارات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کی مشکل گھڑی میں سپورٹ کر رہی ہے،یہ ہماری دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو کہ برسوں تک قائم رہے گی۔خیال رہے 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عربکے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات