ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "لِٹل ووڈز"کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا

سنسنی سے بھرپور یہ فلم 19اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 26 مارچ 2019 11:52

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "لِٹل ووڈز"کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا
ّنیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ لٹل ووڈز‘‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔نیا ڈاکوسٹاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو مجبوریوں کے تحت جرائم کی دنیا کا دوبارہ رخ کرلیتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ٹیسا تھامپسن،للی جیمز،لیوک کربے،جیمز بیک ڈیل اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹم ہیڈنگٹن اور ریچل فنگ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 19اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :