Live Updates

پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے،عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے وزیراعظم کے وژن کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دیناہے ،ترقیاتی منصوبوں کی نسبت انتظامیہ کے رویے بدلنے کا اثر دیر پا ہوتا ہے ‘ اجلاس سے خطاب

منگل 26 مارچ 2019 12:01

پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) زیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کاجائزہ لے رہے ہیں ،چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی،گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے،پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست وباز ہیں،عواام او رعوامی نمائندو ں سے مضبوط رابطے قائم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں کمشنر ز، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے گڈ گورننس او رپبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لئے تجاویز دیں جس پر وزیراعلی نے نے کہا کہ قابل عمل تجاویزپر عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ،ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، سرگودھا او رفیصل آباد ڈویژن کے کمشنرز، آر پی آوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے،پولیس ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنا کر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔ماضی کی روایات کے برعکس انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے،انتظامیہ اور پولیس کو خود مختاری دینے کی ایسی مثال نہ پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی،ڈی سی اور ڈی پی او میری ٹیم کا حصہ ہیں،عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دیناہے اور تبدیلی لاکر دکھانی ہے ،گڈگورننس سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے تاکہ دوسرے صوبے پنجاب کی مثال دیں۔

ڈپٹی کمشنر او رڈی پی او کو ایک ہی بیج پر ہونا چاہیے، عدم تعاون کا رویہ قطعاً برداشت نہیں،اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مل جل کر ایمانداری سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نسبت انتظامیہ کے رویے بدلنے کا اثر دیر پا ہوتا ہے ،پنجاب کو گڈ گورننس کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنائیں گے ،صوبہ بھر میںبغیر اطلاع دورے کر کے سروس ڈلیوری کا خودجائزہ لوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل جاننے اور ان سے براہ راست رابطے کے لئے جدید آئی ٹی نظام سے بھی مدد لی جائے گی ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری کی پبلک سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی سی ، ڈی پی او اور محکموں کے سربراہان باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائیں۔چیف سیکرٹری ،کمشنر او رآر پی او متعلقہ ضلع کی کھلی کچہری میں شرکت کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات