سرگودھا کے علاقہ شاہ پور کے تین خاندانوں میں قتل اقدام قتل کی دیرینہ دشمنی پرصلع کروا دی گئی

منگل 26 مارچ 2019 12:09

سرگودھا کے علاقہ شاہ پور کے تین خاندانوں میں قتل اقدام قتل کی دیرینہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سرگودھا کے علاقہ شاہ پور کے تین خاندانوں میں قتل اقدام قتل کی دیرینہ دشمنی پرصلع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علاقہ کے تین برادروں سادات، چدھڑ، اور گوریا میں قتل اقدام قتل کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجہ میں سادات فیملی کا 18سالہ نوجوان نجف علی شاہ دشمنی میں ماراگیا جبکہ چدھڑ خاندان کا پولیس ملازم عارف شدید زخمی ہوا جس سے دشمنی میں شدت آ رہی تھی کہ علاقہ کے معززین اور انچارج تھانہ نے ان خاندانوں کی دیرینہ دشمنی کو ختم کروا کر ان کے درمیان مسجد جعفریہ میں صلح کر وا دی۔اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات،معززین اور فریقین موجود تھے جہنوں نے مقتول نجف علی شاہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :